آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
شمع اور شہزاد کے لواحقین 12 برس بعد بھی انصاف کے منتظر
شمع اور شہزاد کے لواحقین 12 برس بعد بھی انصاف کے منتظر
وقت اشاعت
گذشتہ ماہ جب سپریم کورٹ نے ’شک کا فائدہ‘ دیتے ہوئے اس کیس میں سزائے موت کے منتظر تین مجرمان کو رہا کرنے کا حکم دیا تو شمع اور شہزاد کے بیٹے کے تمام زخم ہرے ہو گئے۔ شمع مسیح اور شہزاد مسیح کی ہلاکت تب ہوئی جب تقریباً 12 سال قبل کوٹ رادھا کشن میں ایک مشتعل ہجوم ان کے گھر میں زبردستی داخل ہو کر انھیں باہر لے گیا۔ انھیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اینٹوں کے بھٹے میں جلا کر مار دیا گیا۔
ہمارے ساتھی روحان احمد ان کے اہلخانہ سے ملے، جو اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔