آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
ایران کے میناب سکول پر حملے کے بعد امریکہ کی ’غیر معمولی‘ خاموشی پر پینٹاگون تنقید کی زد میں
امریکہ میں عسکری امور کے ایک سابق قانونی مشیر سمیت پانچ سابق امریکی عہدیداروں نے اس سال کے اوائل میں ایران کے ایک سکول پر ہونے والے جان لیوا حملے میں ممکنہ امریکی کردار کو تسلیم نہ کرنے پر پینٹاگون کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
نیب کا ملک ریاض کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ: ریڈ نوٹس کیا ہے اور اس کے ذریعے حوالگی کیسے ہوتی ہے؟
پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ریئل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کے خلاف انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ گذشتہ برس جنوری میں بھی نیب نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومتِ پاکستان قانونی چینلز کے ذریعے ملک ریاض کی حوالگی کے لیے متحدہ عرب امارات سے رابطے کر رہی ہے۔
لائیو, ایران جنگ کے بعد پہلی بار امریکی وزیرِ دفاع کی کانگریس میں پیشی: ’فوجی بجٹ میں اضافے کی درخواست صورتحال کی سنگینی کی عکاس ہے‘
امریکہ کے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ، ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار ایوانِ نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے فوجی بجٹ میں اضافے کی درخواست سے متعلق سوالات کے جواب دے رہے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنبیہ کی ہے کہ ’بہتر ہے ایرانی جلد ہوش کے ناخن لیں۔‘
اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز کا تبادلہ متنازع کیسے بنا؟
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے دو شرکا بیرسٹر گوہر اور علی ظفر کے مطابق ان تینوں ججز کی ’مرضی کے بغیر‘ انتظامیہ نے انھیں ’بدنیتی‘ سے دوسری عدالتوں میں ’بطور سزا‘ ٹرانسفر کیا ہے۔ تاہم وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے ججز کے ٹرانسفر کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق کیا ہے۔
صابن کی ٹکیہ سے بھی ہلکے جوتے جنھوں نے میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑنے میں مدد دی
ایک گھنٹہ 59 منٹ اور 30 سیکنڈ کا نیا میراتھن ریکارڈ قائم کرنے والے کینیا کے 31 سالہ ایتھلیٹ کا جوتا صرف دو دن پہلے ہی متعارف کرایا گیا تھا۔
مانچسٹر ایئرپورٹ میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کے ملزم پاکستانی نژاد محمد فاہر عماز: ’مجھے مرنے کا ڈر تھا‘
مانچسٹر ایئرپورٹ پر آتشیں اسلحہ رکھنے والے ایک پولیس افسر پر حملے کے الزام کا سامنا کرنے والے پاکستانی نژاد طالبعلم محمد فاہر عماز نے عدالتی سماعت کے دوران جیوری کو بتایا ہے کہ جب ان کا سر زمین کی طرف دھکیلا گیا تو ان کو لگا کہ وہ مرنے والے ہیں۔
پاکستان، انڈیا جنگ سے ایران، امریکہ مذاکرات تک: فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی سیاست کا اہم کردار کیسے بنے؟
جب عاصم منیر بری فوج کے سربراہ بنے تو پاکستان سیاسی و معاشی لحاظ سے مشکلات کا شکار تھا اور عمران خان اقتدار سے بیدخلی کے خلاف ’حقیقی آزادی‘ کی تحریک چلا رہے تھے۔ تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق گذشتہ لگ بھگ ساڑھے تین سال کے دوران عاصم منیر بہت سے مشکلات سے نکلنے اور عالمی سطح پر اہم کردار بننے میں کامیاب رہے ہیں۔ تاہم اس سفر کے دوران کچھ اہم واقعات بھی پیش آئے۔
’کماگاتا مارو‘ سے وینکوور کے ہاؤس فل سٹیڈیم تک: ’اس وقت آپ نے ہمیں آنے نہیں دیا اور اب ہم یہاں ہیں‘
معروف پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں جمی فیلن شو میں کماگاتا مارو کے واقعے، اُن کی عالمی پرفارمنسز اور مداحوں کے ردِعمل پر بات کی۔ کماگاتا مارو کا واقعہ کیا تھا اور دلجیت کی گفتگو پر سوشل میڈیا پر کیا ردِعمل سامنے آ رہا ہے، جانیے اس تحریر میں۔
جب ایک شخص بہن کی موت ثابت کرنے کے لیے اُس کی باقیات کندھے پر اُٹھائے بینک پہنچا
پیر کی دوپہر اُڑیسہ کے ضلع کیندوجھر میں ایک بینک کے ملازمین اور کسٹمرز اس وقت حیرت میں پڑ گئے جب 52 سالہ جیتو منڈا اپنے کندھے پر اپنی بہن کی باقیات اُٹھائے عمارت میں داخل ہوئے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں