کیا ریاست اپنی مبہم پالیسیوں کا بوجھ پولیس پر ڈال رہی ہے؟
کیا ریاست اپنی مبہم پالیسیوں کا بوجھ پولیس پر ڈال رہی ہے؟
وقت اشاعت
حال ہی میں پاکستان کے دو صوبوں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ صرف دو ہفتوں میں بلوچستان میں مختلف شدت پسند حملوں اور سکیورٹی ایجنسیز کی کارروائیوں میں سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ان حملوں میں شدت پسندوں نے فوج، پولیس، سرکاری افسران اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا لیکن ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد پولیس اہلکاروں کی بھی تھی۔ تو کیا پاکستان میں پولیس کے پاس اتنی تربیت یا جدید اسلحہ ہے جس سے وہ شدت پسدنوں کے ساتھ لڑ سکے۔ اس ہفتے کے سیربین میں شدت پسندی کے مسئلے سے نمٹنے کی سٹریٹیجی پر بات کی گئی ہے۔
میزبان: علی کاظمی
پروڈیوسر: عارف شمیم
وژول پروڈیوسر: احسن محمود یونس



