شکاگو دریا کے اوپر شدید گرمی کے باعث پُل پھنس گیا

،ویڈیو کیپشنپل کے کئی گھنٹوں تک پھنس جانے سے شہر کی ایک اہم شاہراہ پر ٹریفک شدید متاثر ہوئی۔
شکاگو دریا کے اوپر شدید گرمی کے باعث پُل پھنس گیا
وقت اشاعت

شکاگو کے وسطی علاقے میں ایک پل بدھ 2 ستمبر کو کئی گھنٹوں تک پھنسا رہا، جس کے باعث شہر کی ایک اہم شاہراہ پر ٹریفک شدید متاثر ہوئی۔

شکاگو کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پل میں شدید گرمی کے باعث تکنیکی خرابی پیدا ہوئی تھی۔ امریکی نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن کے مطابق رواں سال جولائی براعظم امریکہ میں ریکارڈ کیا جانے والا گرم ترین مہینہ تھا، جب اوسط درجہ حرارت 24.9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔