غزہ فلوٹیلا: ہتھکڑی لگے کارکنوں کو طعنے دینے والے اسرائیلی وزیر پر تنقید
غزہ فلوٹیلا: ہتھکڑی لگے کارکنوں کو طعنے دینے والے اسرائیلی وزیر پر تنقید
وقت اشاعت
فرانس اور کینیڈا سمیت متعدد ممالک کی جانب سے ایک اسرائیلی وزیر کی جانب سے غزہ صمد فلوٹیلا کے زیرِ حراست مسافروں کا مذاق اڑانے اور انھیں طعنے دینے کے اقدامات کی مذمت کی گئی ہے۔
غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی توڑ کر وہاں امداد پہنچانے کے لیے سمندر کے راستے ایک اور امدادی قافلہ 'فریڈم فوٹیلا' جمعرات کی شام ترکی سے روانہ ہوا تھا جس کے ارکان کو، جن میں پاکستانی سماجی کارکن سعد ایدھی بھی شامل ہیں، اسرائیلی فوجیوں نے پکڑ لیا تھا۔
اس سے قبل بھی غزہ میں اسی قسم کےفوٹیلا کے ذریعے امداد پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی، جس میں سویڈن سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں لیکن اسرائیلی فوجیوں نے انھیں گرفتار کر لیا تھا اور فلوٹیلا امداد پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوا تھا۔






