97 سالہ خاتون کا نیا ’ونگ واکنگ‘ ریکارڈ
97 سالہ خاتون کا نیا ’ونگ واکنگ‘ ریکارڈ
وقت اشاعت
برطانیہ کی بیٹی برومیج نے فالج ہونے کے ایک سال بعد 97 برس کی عمر میں سب سے عمر رسیدہ ونگ واکر (طیارے کے پروں پر کھڑے ہو کر کرتب دکھانے والی) ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بیٹی برومیج نے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ بہتر بنایا، جو انھوں نے چار برس قبل قائم کیا تھا۔
بیٹی برومیج نے اس مہم کے ذریعے چیلٹنہم جنرل ہسپتال کے سٹروک یونٹ کے لیے فنڈز جمع کیے، جہاں فالج کے بعد ان کی دیکھ بھال کی گئی تھی۔ مزید اس ویڈیو میں۔۔



