ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی

ٹونٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 308 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پاکستان کی پوری ٹیم 46ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

لائیو کوریج

  1. مچل سٹارک نے اپنے نویں اوور میں دو وکٹیں حاصل کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

  2. پاکستان کو جیت کے لیے 43 رنز کی ضرورت، ایک وکٹ باقی

  3. بریکنگ, محمد عامر بولڈ، مچل سٹارک نے ایک اوور میں دو وکٹیں لے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا

  4. بریکنگ, وہاب ریاض 45 رنز بنا کر آؤٹ, انھوں نے 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے

  5. فنچ نے ریویو لے لیا

  6. پاکستان کو جیت کے لیے 36 گیندوں پر 45 رنز درکار

  7. وہاب کا ایک اور چھکا

    وہاب ریاض نے میچ دلچسپ بنا دیا ہے۔ پاکستان کو جیت کے لیے 50 گیندوں پر 56 رنز کی ضرورت۔

  8. وہاب ریاض کی عمدہ بیٹنگ

    وہاب ریاض نے 25 گیندوں پر تیس رنز بنا کر میچ کو دلچسپ بنا دیا ہے۔ پاکستان کو جیت کے لیے 55 گیندوں پر 65 رنز کی ضرورت ہے۔

  9. سرفراز احمد آخری امید, پاکستان: 37 اوروں میں 214/7

    کپتان سرفراز احمد 26 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کو جیت کے لیے 79 گیندوں پر 94 رنز درکار ہیں۔۔ وہاب ریاض 8 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔

    سرفراز احمد

    ،تصویر کا ذریعہDavid Davies/PA Wire.

  10. حسن علی کا تیسرا چھکا

    حسن علی نے میکسویل کو ایک اور چھکا لگا دیا۔۔ حسن علی 11 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 24 رنزبنا کر کھیل رہے ہیں۔ پاکستان نے 33 اوروں میں چھ وکٹوں کے نقصان 191 رنز بنائے ہیں۔

    حسن علی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images