مانچیسٹر ایرینا میں ’دھماکہ‘

وقت اشاعت

مانچیسٹر ایرینا میں پیر کی شب 10 بجکر 35 منٹ پر ایک کنسرٹ کے دوران دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی جسے ممکنہ طور پر دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے۔

دھماکہ
،تصویر کا کیپشنمانچیسٹر ایرینا میں دھماکے کی اطلاعات پر بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں اب تک 19 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
دھماکہ
،تصویر کا کیپشنکنسرٹ میں امریکی سنگر آریانا گرینڈے پرفارم کر رہی تھیں۔ ان کے ترجمان کے مطابق وہ خیریت سے ہیں۔
کنسرٹ، دھماکہ
،تصویر کا کیپشنگریٹر مانچیسٹر پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انھیں شب دس بجکر 35 منٹ پر دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی۔
دھماکہ
،تصویر کا کیپشنعینی شاہدین کے مطابق کنسرٹ کے ختم ہوتے ہی ایک زوردا آواز سنائی دی جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔
کنسرٹ، دھماکہ
،تصویر کا کیپشنپولیس کا کہنا ہے کہ وہ فی الوقت اس واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر دیکھ رہی ہے۔
دھماکہ
،تصویر کا کیپشنجائے حادثہ پر غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔
دھماکہ
،تصویر کا کیپشنبرطانوی وزیراعظم نے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور اس حملے کو نفرت انگیز اقدام قرار دیا ہے۔
دھماکہ
،تصویر کا کیپشنشہر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
کنسرٹ
،تصویر کا کیپشنکنسرٹ میں بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔