فیض حمید کیس میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف کارروائی ہوگی: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ’اگر فوج میں کوئی شخص اپنے ذاتی فائدے کے لیے کسی خاص سیاسی ایجنڈے کو پروان چڑھاتا ہے تو پاک فوج کا خود احتسابی کا عمل حرکت میں آ جاتا ہے۔ فوج قومی ادارہ ہے اور اس کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔‘

خلاصہ

  • تحریک انصاف کو اسلام آباد میں آٹھ ستمبر کے جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو پابند کیا ہے کہ ’یہ اجازت صرف آٹھ ستمبر کے لیے ہے اور منتظمین اسی رات کارکنان کی واپسی یقینی بنائیں گے۔‘
  • ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فوج قومی ادارہ ہے اور اس کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔ پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزیوں کے متعدد واقعات ثابت ہونے پر فیض حمید کے خلاف فیلڈ مارشل کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس کیس میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
  • بنیامن نتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں اور اسرائیلی یرغمالیوں کی ممکنہ سرحد پار اسمگلنگ کی کوشش کو روکنے کے لیے اسرائیلی فوج کی فلاڈیلفیا راہداری میں موجودگی ضروری ہے۔
  • رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں سے غیر مشروط مذاکرات کے بارے میں بات کی تھی۔
  • اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں عدالت سے غیر حاضری پر ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔