لائیو, اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے ’سکیورٹی بفر زون‘ سے پیچھے نہیں ہٹے گی: اسرائیلی وزیرِ اعظم

جمعرات کی شام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم نے غزہ سے متصل علاقوں میں سلامتی اور خوشحالی کو بحال کیا، اسی طرح ہم شمالی اسرائیل کے شہروں اور دیہات میں بھی امن یقینی بنائیں گے۔

لائیو کوریج

  1. اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے ’سیکیورٹی بفر زون‘ سے پیچھے نہیں ہٹے گی: اسرائیلی وزیرِ اعظم

    تصویر

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے سیکیورٹی بفر زون سے نہیں نکلے گی۔

    جمعرات کی شام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم نے غزہ سے متصل علاقوں میں سلامتی اور خوشحالی کو بحال کیا، اسی طرح ہم شمالی اسرائیل کے شہروں اور دیہات میں بھی امن یقینی بنائیں گے۔

    اسرائیلی وزیرِ اعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی کابینہ کے ارکان کی جانب سے امریکہ، ایران مفاہمتی یادداشت پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

    اسرائیلی وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی لبنان میں سیکیورٹی بفر زون کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے اور ہم وہاں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    واضح رہے کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے کی شق امریکہ، ایران مفاہمتی یادداشت میں شامل ہے اور ایران کا اصرار رہا ہے کہ وہ لبنان کی علاقائی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    صدر ٹرمپ نے بھی ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے چند گھنٹوں بعد کہا تھا کہ وہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان لبنان اور دیگر تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع کرتے ہیں۔

    جمعرات کو جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ فورسز کے درمیان مسلسل جھڑپوں کی متعدد اطلاعات موصول ہوئیں۔

  2. ایرانی رہبرِ اعلیٰ نے ایرانی حکام کو امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی

    تصویر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جمعرات کی شام کو ایرانی میڈیا نے ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر ملک کے رہبرِ اعلی مجتبیٰ خامنہ ای سے منسوب ایک بیان نشر کیا ہے۔

    اس پیغام کے متن کے مطابق ایرانی رہبرِ اعلیٰ نے اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی تھی، تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ صدر مسعود پزشکیان نے انھیں بتایا ہے کہ اگر امریکہ حد سے زیادہ مطالبات کرے گا تو وہ اسے تسلیم نہیں کریں گے۔

    اپنے اس پیغام میں خامنہ ای نے بالواسطہ طور پر ایرانی اور امریکی حکام کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی اجازت بھی دی اور کہا: ’آئندہ ہونے والے براہِ راست مذاکرات کا مقصد دشمن کے مؤقف کو تسلیم کرنا نہیں ہو گا۔‘

  3. بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید!

    بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کی اہم خبروں اور تجزیوں کے متعلق جاننے کے لیے بی بی سی کی لائیو پیج کوریج جاری ہے۔

    گذشتہ روز تک کی خبریں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔