جب نو میٹر گہرے کنویں میں پھنسے شیر کو بچا لیا گیا

جب نو میٹر گہرے کنویں میں پھنسے شیر کو بچا لیا گیا

انڈیا کی مغربی ریاست میں ایک نو میٹر گہرے کنویں میں گرنے والے شیر کو بچانے کے ڈرامائی لمحے اس ویڈیو میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ شیر رات کے وقت ایک کھلے کنویں میں گر گیا تھا۔

ضلع سومناتھ میں دیہاتیوں کی جانب سے اطلاع ملنے کے بعد محکمۂ جنگلات کے حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ ریسکیو کے بعد شیر کو جانوروں کی نگہداشت کے ایک مقامی مرکز منتقل کر دیا گیا۔