BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, تہران میں ایران، پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے حکام کا اجلاس ختم، پزشکیان کا اختلافات کے بجائے مشترکہ مفادات پر توجہ دینے پر زور
اجلاس کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ’اگر اختلافات کو بہتر انداز میں حل کیا جائے اور تقسیم کرنے والے معاملات کے بجائے مشترکہ نکات اور مفادات پر توجہ دی جائے تو خطے کے مسائل پر زیادہ آسانی اور مؤثر طریقے سے قابو پایا جا سکتا ہے۔‘
غیرمتوقع طور پر آرمی چیف بننے والے جنرل عبدالوحید کاکڑ، جنھوں نے عہدے میں توسیع کی درخواست قبول نہ کی
ہین جی کیسلنگ لکھتے ہیں کہ ’اپنی تقرری کی خبر سُن کر وہ (وحید کاکڑ) بھی اتنے ہی حیران ہوئے جتنے دوسرے لوگ، کیونکہ کئی مضبوط امیدوار اس اعلیٰ ترین فوجی منصب پر ترقی پانے کی امید لگائے بیٹھے تھے۔ تاہم، غلام اسحاق خان نے کمال مہارت سے اپنے پتے کھیلے اور نواز شریف سمیت سب کو حیران کر دیا۔‘
ناروے کے خلاف نازیبا الفاظ ادا کرنے پر ٹرمپ تنقید کی زد میں: ’وہ پورے ملک کی توہین کر رہے ہیں‘
اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے فرانس میں حالیہ بدامنی کا ذمہ دار تارکینِ وطن کو ٹھہراتے ہوئے گفتگو کا رخ یک لخت نوبیل انعام کی جانب موڑتے ہوئے کہا کہ وہ بعض ممالک سے آنے والے تارکینِ وطن کا خیرمقدم کریں گے، لیکن ناروے سے آنے والوں کا نہیں۔
مری ٹریفک حادثے میں ماں اور تین بیٹیوں سمیت سات افراد ہلاک: ’والد جھلسنے کے باوجود بیٹیوں کو بچانے کی کوشش کرتے رہے‘
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں محمد تنویر کی اہلیہ اور ان کی تین بیٹیاں شامل ہیں جبکہ دوسرے رشتہ دار ممتاز کی اہلیہ اور ان کی دو بیٹیاں بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔
14 روپے کمانے والے بس ڈرائیور کا بیٹا ’راکنگ سٹار یش‘ کیسے بنا؟
8 جنوری 1986 کو کرناٹک کے ضلع حسن میں پیدا ہونے والے یش کا اصل نام نوین کمار گوڑا ہے۔ تاہم فلمی دنیا اور مداحوں کے درمیان وہ اپنے اصل نام سے کم اور ’راکنگ سٹار یش‘ کے نام سے زیادہ جانے جاتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر کوئی انھیں نوین کمار گوڑا کہہ کر پکارے تو ان کا ردِعمل کیا ہوگا، تو انھوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا: ’یہ کون ہے؟‘
’ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی اور اعتماد بحال کرنے کی خواہش‘: صائم ایوب کو سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صائم کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اور اپنی موجودہ فارم کے بارے میں ان کے دیانتدارانہ جائزے کو سراہتے ہوئے، ٹیم انتظامیہ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے باہمی اتفاق رائے سے اس درخواست کو قبول کر لیا ہے۔
کیا کراچی بندرگاہ پر موجود افغان تاجروں کے سینکڑوں کنٹینرز کا مال نیلام کیا جا رہا ہے؟
بی بی سی پشتو کی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی بندرگاہ کی انتظامیہ نے افغان تاجروں کے سینکڑوں کنٹینرز میں موجود سامان، جو وہاں پھنس کر رہ گیا تھا، نیلامی کے لیے پیش کر دیا ہے۔ لیکن کیا یہ درست ہے اور اس کی وجہ کیا ہے؟
انضمام الحق کا بچپن، نیند اور بھولنے کی عادت کے قصوں سے ٹیم میں سفارش پر شامل ہونے کے الزامات تک
آخر ایسا کیا ہوا تھا کہ پاکستان ٹیم کے ایک سینئر کھلاڑی نے انضمام الحق پر سفارش کی بنیاد پر ٹیم میں شامل ہونے کا الزام لگایا اور انھیں گالیاں تک دیں؟
نیتن یاہو یا جنرل آئزنکوٹ: موجودہ انتخابات اسرائیلی تاریخ میں سب سے اہم کیوں ہیں؟
اسرائیل میں سات اکتوبر 2023 کے حملوں کے بعد ہونے والے پہلے انتخابات میں وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کو سابق فوجی سربراہ گادی آئزنکوٹ کی جانب سے مقابلہ درپیش ہے۔ لیکن انتخابات کو اسرائیلی تاریخ کا سب سے اہم الیکشن کیوں کہا جا رہا ہے؟
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































