BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو , مولانا فضل الرحمان کی ملک گیر احتجاج کی کال کے بعد کئی شہروں میں شاہراہوں کی بندش
مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کئی شہروں میں موٹرویز اور قومی شاہراہوں کی بندش کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کئی قومی شاہراہیں ’احتجاج کے باعث بند ہیں۔‘
حافظ الدین احمد: پاکستان کے خلاف ’بغاوت‘ کرنے والے فوجی کپتان جو بطور بنگلہ دیشی سپیکر اسلام آباد آئے
بنگلہ دیشی سپیکر نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا جہاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران انھوں نے 1971 کی جنگ اور سقوط ڈھاکہ سے جڑے واقعات کو یاد کیا۔ ایک موقع پر انھوں نے یہ بھی کہا کہ 1971 میں انڈیا نے ’بنگالیوں کی مدد نہیں کی تھی بلکہ پاکستان کو کمزور کیا تھا۔‘
لاکھوں مہمان، 150 کھانے اور چھ ہیلی پیڈ: انڈین سیاستدان کی بیٹی کی شاہانہ شادی میں ’پاکستان سے بھی مہمان مدعو‘
شادی کی تقریب میں تقریباً پانچ لاکھ افراد شریک ہوئے۔ اہم مہمانوں کی آمد کے لیے گاؤں میں چھ ہیلی پیڈ قائم کیے گئے تھے جبکہ عارضی باورچی خانوں میں سینکڑوں باورچیوں نے 150 سے زائد اقسام کے کھانے تیار کیے۔
گجرات میں مبینہ زہریلے نوڈلز کھانے سے بڑی بہن کی موت کے بعد چھوٹی بہن کی گرفتاری: پولیس ملزمان تک کیسے پہنچی؟
صوبہ پنجاب کے وسطی شہر گجرات کی پولیس نے ایک 21 سالہ خاتون کو اپنی ہی بڑی بہن کے قتل کے الزام میں گرفتار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمہ نے اپنے ’تعلقات چھپانے‘ کی غرض سے بڑی بہن کو زہر آلود نوڈلز کھلانے کے بعد گلہ گھونٹ کر مارا ہے۔
پاکستانی سیریز انڈیا میں نہ دکھائی جائے، انڈین حکومت کا نیٹ فلکس سے مطالبہ
انڈین حکومت نے نیٹ فلکس سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹریمنگ پلیٹ فارم پر پاکستان کی پہلی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ انڈیا میں نہ دکھائی جائے۔
نہاری سے قورمے تک: پاکستانی ذائقے چین کے خلائی سٹیشن میں، ’ایک ہی دل ہے، کتنی بار جیتو گے‘
چین کے سرکاری چینل چین گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این) نے ایکس پر جاری پیغام میں بتایا ہے کہ ’چین کے خلائی سٹیشن پر چھ افراد کے لیے عشائیے کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جہاں پاکستانی خلا باز کے لیے خاص طور پر منتخب کیے گئے 100 سے زائد اقسام پر مشتمل حلال کھانے بھی پیش کیے جائیں گے۔‘
’مددگار مگر عجیب‘: میٹا کا اے آئی ایجنٹ ’میوز‘ کیا ہے اور یہ کس طرح آپ کی مدد کر سکتا ہے؟
میٹا کمپنی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر ایک غیر معمولی رقم خرچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس سال میٹا 145 ارب ڈالر خرچ کرے گی اور اس رقم کا بڑا حصہ اس ٹیکنالوجی پر صرف کیا جائے گا۔
’ہم تقسیم نہیں چاہتے‘: نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت میں سندھ سب سے آگے کیوں ہوتا ہے؟
پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کی بحث ایک بار پھر ملکی سطح پر سیاسی محاذ آرائی کا باعث بن رہی ہے، خصوصاً سندھ میں متعدد جماعتیں اس تجویز کی بھرپور مخالفت کر رہی ہیں۔ اس معاملے پر آئینی طریقۂ کار، سیاسی اختلافات اور سندھ کی تاریخی شناخت کے تناظر میں یہ بحث اب اسمبلیوں اور پارلیمان سے نکل کر سڑکوں تک پہنچ رہی ہے۔
سابق پارٹنر اور اُس کے نئے دوست کا قاتل پولیس اہلکار، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کیسے پکڑا گیا؟
سابق پولیس اہلکار 31 سالہ بیو لامارے کو بدھ کے روز اپنے سابق ساتھی جیسی بیئرڈ، جو ٹی وی میزبان تھے اور بیئرڈ کے نئے ساتھی لیوک ڈیوس کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا۔ دونوں کو قتل کرنے کے لیے انھوں نے پولیس کی جانب سے جاری کردہ پستول استعمال کیا تھا۔
آپ کے لیے تمام اہم خبریں ایک ایپ میں
بی بی سی اردو کی خبریں آپ کے لیے موبائل ایپ پر بھی دستیاب
فیچر اور تجزیے
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں


































































