BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, قالیباف کی امریکہ کو دھمکی: ’متناسب ردعمل کا دور ختم، سلامتی کے خلاف اقدامات کا جواب زیادہ شدید ہوگا‘
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر وہ اب تک یہ نہیں سمجھے تو انہیں تاخیر ہونے سے پہلے سمجھ لینا چاہیے کہ کھیل کے قواعد بدل چکے ہیں اور اب سے ایران کے مفادات اور سلامتی کے خلاف کسی بھی اقدام کا جواب زیادہ تیز، زیادہ شدید اور زیادہ تکلیف دہ ہوگا۔‘
’ایشیا کی بہترین ٹیم 55 رنز پر آل آؤٹ‘: پاکستانی ویمنز ٹیم کو انڈیا کے ہاتھوں شکست اور وہاب ریاض کا دعویٰ
پاکستان کی جانب سے منیبہ علی اور شوال ذوالفقار نے 3۔4 اوورز میں 27 رنز بنا کر اننگز کا پراعتماد آغاز کیا، لیکن اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے لگیں اور پوری ٹیم 1۔18 اوورز میں 55 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
دادا کی پانچ اور پردادا کی 11 بیویاں: نیٹ فلکس کی مقبول سیریز کے پیچھے حقیقی کہانی
اس ناول پر مبنی ایک سیریز نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی ہے۔ اس سیریز نے 60 سے زائد ممالک میں نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹاپ 10 سیریز میں جگہ بنائی ہے، جبکہ امریکہ میں یہ دوسرے نمبر تک پہنچ گئی ہے۔
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں خاتون کی دریا میں کودنے کی ویڈیو: ’جب کوئی پریشان ہو تو اسے سنیں، احساسات کے اظہار کا موقع دیں‘
20 سالہ خاتون پریم نگر کے قریب شیوا ڈل پُل کے پاس گاڑی سے اُتریں اور اُترتے ہی پُل کی ریلنگ سے لٹکتے ہوئے الوادع کہنے کے انداز میں اپنا ہلایا اور دریا میں کود گئیں۔
1965 کی جنگ اور فضائی برتری: ’انڈیا کے پاس جدید طیارے تو پاکستان کے پاس ایک دہائی کا تجربہ اور ماہر پائلٹ تھے‘
مارٹن وان کریویلڈ نے اپنی کتاب ’دی ایج آف ایئرپاور‘ میں لکھا ہے کہ پاکستان کا دعویٰ تھا کہ اس نے انڈیا کے 104 طیارے تباہ کیے جبکہ اس کے اپنے 19 طیارے ضائع ہوئے۔ دوسری طرف انڈیا کا کہنا تھا کہ اس نے پاکستان کے 73 طیارے گرائے اور اپنے 35 کھوئے۔‘
بنگلہ دیش چین کے جدید ترین لڑاکا طیارے کیوں خرید رہا ہے اور اس سے کیا فرق پڑے گا؟
بنگلہ دیش اپنی فضائیہ کی جدیدکاری کے منصوبے کے تحت چین سے 20 جدید لڑاکا طیارے خریدنے جا رہا ہے۔ یہ ملٹی رول فائٹر جیٹ ہیں، یعنی ایسے طیارے جو ایک ہی وقت میں مختلف نوعیت کے جنگی اور دفاعی فرائض انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اب یہ ایک اہم سوال ہے کہ چین کا جے-10 سی ای بنگلہ دیش کی عسکری صلاحیت میں کتنی تبدیلی لا سکتا ہے، اور آیا یہ طیارہ خطے میں فضائی طاقت کے توازن پر کوئی نمایاں اثر ڈال سکے گا۔
پابندیاں، حملے اور مذاکرات: ایران کے خلاف امریکی جنگ کیسے ختم ہو سکتی ہے؟
فروری میں امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے دنیا کی اہم سمندری گزرگاہوں میں شامل آبنائے ہرمز میں تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ جون میں دونوں فریقوں کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے تھے۔ اس کا مقصد 60 دن کے اندر مستقل جنگ بندی اور ایک جامع معاہدے تک پہنچنا تھا تاہم یہ مدت اب ختم ہو چکی ہے۔
جہانگیر: وہ مغل بادشاہ جنھوں نے اپنے نشوں کا اعتراف بے باکی سے کیا
اس خودنوشت کا شاید سب سے بڑا تضاد اس وقت سامنے آتا ہے جب جہانگیر بادشاہ بننے کے بعد اپنی رعایا کے لیے شراب اور دوسری نشہ آور اشیا کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کرتے ہیں، مگر اسی فرمان میں اپنی شراب نوشی کا اعتراف بھی کر دیتے ہیں۔
’پنجاب کو پڑوسی صوبوں سے نہیں، آپ کی سوچ سے خطرہ ہے‘: مریم نواز کو متنازع بیان پر تنقید کا سامنا
پاکستان میں صوبہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کو اپنے اُس متنازع بیان پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس میں انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ پنجاب کو پڑوسی ممالک کی نسبت پڑوسی صوبوں سے خطرے کا زیادہ سامنا ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































